اقوام متحدہ یمن کو صرف صنعاء کے حوالے سے دیکھتی ہے: المخلافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے باور کرایا ہے کہ اقوام متحدہ نے یمن میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اپنی حالیہ رپورٹ میں حوثی ملیشیا کی پامالیوں کو نظر انداز کر دیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں المخلافی نے کہا کہ "اقوام متحدہ یمن کو صرف صنعاء کے حوالے سے دیکھتی ہے۔ اس واسطے ہم اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امدادی کارروائیوں کی مرکزیت ختم کرنے پر کام کیا جائے"۔

المخلافی نے زور دے کر کہا کہ یمن کی آئینی حکومت نے تمام بین الاقوامی قراردادوں کا مثبت جواب دیا۔ انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق کاموں کو سیاسی رنگ دینے کو مسترد کر دیا۔

ادھر شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کا کہنا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد نے 40 ہزار مراکز کو بم باری سے محفوظ رکھا ، بچوں کے تحفظ کا یونٹ اور بیورو قائم کیا اور اس کے علاوہ شہریوں کی حفاظت کے واسطے شہری عسکری رابطہ کاری کا ایک یونٹ بھی تشکیل دیا۔

واضح رہے کہ عرب اتحاد نے جمعہ 6 اکتوبر کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلح تنازعات میں بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں "غیر آزاد ذرائع" کی جانب سے گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں