کرد فورسزنے کرکوک سے انخلاء کی عراقی ڈیڈ لائن مسترد کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے صوبہ کردستان کی فورسز نے عراقی فوج کی طرف سے کرکوک کے جنوب سے انخلا کا الٹی میٹم مسترد کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرد فوج ’البیشمرگہ‘ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عراق کی نیم فوجی یونٹ کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق ایک بجے تک علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں کردستان حکومت کی سیکیورٹی کونسل کے عہدیدار نے ’رائٹرز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ الحشد الشعبی نے شمالی علاقے میں قائم خالد مرکز انخلاء کا الٹی میٹم دیا تھا۔

کرد عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذکورہ عراقی فوج اور کرکوک میں واقع تیل کی بعض تنصیبات پر قبضے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کرکوک اور شہر کی تیل کی تنصیبات پر گذشتہ کچھ عرصے سے کرد فورسز کا کنٹرول ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں