سعودی عرب اور عراق میں تین عشروں بعد فضائی سروس بحال

27 سال بعد سعودی ہوائی جہاز کی عراق کی سرزمین پر لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اور عراق کے درمیان تین عشروں پر پھیلے کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کے لیے فضائی سروس معطل رہی ہے۔ قریبا ستائیس سال کے بعد سعودی عرب کا پہلا ہوائی جہاز گذشتہ روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی ‘ناس‘ ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ 27 سال کے بعد عراق کی سرزمین پر اترا ہے۔

ادھرعراقی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کاظم فنجان الحمامی منگل کے روز بغداد میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی ملاقات میں فضائی سروس کی بحال پر اتفاق کیا گیا تھا۔

بدھ کو سعودی عرب کی ’ناس‘ ایئرلائن کے جہاز کے بغداد اترنے کے بعد سعودی عرب کا ایک شاہی طیارہ بھی بغداد پہنچا ہے۔

سعودی عرب نے عراق کے ہوائی جہازوں کی آمد ورفت کو اپنے ہوائی اڈوں پر تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ عراقی ایئرلائن کے جہازوں کو جدہ، مدینہ منورہ اور دمام کے ہوائی اڈوں پر اترنے کی اجازت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں