سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی ایک اور سازش ناکام
حوثیوں کا سعودیہ پر داغا میزائل صنعاء میں گرگیا، متعدد شہری زخمی
یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا جانے ولا بیلسٹک میزائل شمالی صنعاء میں زھبان کے مقام پر گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز حوثیوں کی طرف سےسعودی عرب پر داغا گیا میزائل دارالحکومت میں آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے پڑوسی ملک بالخصوص سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے اب معمول بن گئے تاہم ان میں سے بہت کم میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز اور فضائی دفاع کے شعبے کے حکام سعودی عرب کی طرف آنے والے میزائلوں کو خود کا میزائل شکن سسٹم کے ذریعے فضاء ہی میں تباہ کردیتے ہیں۔
گذشتہ ماہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی نے پڑوسی ملکوں اور یمنی بندرگاہوں سے گذرنے والے غیرملکی تیل بردار جہازوں اور دوسری کشتیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
سنہ 2015ء کے بعد سے اب تک حوثی سعودی عرب پر 30 میزائل داغ چکے ہیں۔ ان میں بیشتر میزائل سرحدی علاقوں جازان، نجران، ابہا، خمیس مشیط، مکہ اور الریاض کے علاقے الرین پر داغے گئے۔
-
نجران کے نزدیک سعودی فورسز کی خصوصی کارروائی میں 20 حوثی باغی ہلاک
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے نجران کے نزدیک سرحدی علاقے میں بدھ کو ایک ...
بين الاقوامى -
ننھے یمنی طالب علم کے سوال پر حوثی لیڈر شرمسار
کیا اسلام ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کے قتل کی اجازت دیتا ہے؟
بين الاقوامى -
سعودی عرب : حوثی ملیشیا کا جازان میں ایک اسکول پر میزائل حملہ
یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان کی جانب زمین سے زمین پر ...
بين الاقوامى