حوثیوں کی ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ، خلیجی ممالک کی سخت مذمّت
خلیجی ممالک نے یمن میں باغی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت کی سمت میزائل داغے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات ، کویت اور بحرین نے باور کرایا ہے کہ وہ اس موقع پر ریاض کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے زور دے کر کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست سعودی عرب اور خطے کے امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مملکت کے شانہ بشانہ موجود ہے۔
مملکت بحرین نے بھی سعودی عرب پر حوثیوں کی سنگین جارحیت کو مذمت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ یہ کارروائی بحران کے پر امن حل کی تلاش میں حوثیوں کی عدم سنجیدگی کی عکّاس ہے۔
ادھر کویت نے بھی حوثیوں کی کارستانی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو "خطرناک پیش رفت" قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے واضح کیا ہے کہ حوثی ملیشیا مملکت سعودی عرب کے خلاف سازشی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔
-
ریاض پر حوثیوں کا ناکام میزائل حملہ شرمناک اقدام ہے: پاکستان علماء کونسل
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا محمد طاہر اشرفی نے سعودی عرب کے دارلحکومت ...
پاكستان -
ریاض پر داغا جانے والا حوثی میزائل تباہ
میزائل کو سعودی عرب کے ائر ڈیفنس نے ناکارہ بنایا
بين الاقوامى -
العبادی ریاض میں.. رابطہ کاری کونسل کے معاہدے پر دستخط ہوں گے
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی ہفتے کے روز ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے ریاض پہنچ رہے ...
مشرق وسطی