یمن : عدن میں سکیورٹی عمارتوں پر خود کش حملے ، 5 فوجی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں سکیورٹی نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز عارضی دارالحکومت عدن میں دو خود کش کارروائیوں میں 5 یمنی فوجی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک خود کش بم بار نے اتوار کی صبح عدن میں جرائم کی تحقیقات کے شعبے کی عمارت کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ بعد ازاں عمارت کے محافظین اور القاعدہ تنظیم کے عناصر کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

اس سے قبل ایک دوسری کارروائی میں خود کش بم بار نے عدن میں سکیورٹی فورسز کی انتظامیہ کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رواں برس اگست میں یمنی فوج نے دھماکا خیز آلات ، گولہ بارود اور آر پی جی گرینیڈز کے عبوری دارالحکومت عدن اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں