خلیج کی سیکیورٹی مصر کے لئے سرخ لکیر کا درجہ رکھتی ہے: جنرل سیسی
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خلیجی ریاستوں کو بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک خلیج کو درپیش کسی بھی خطرے کو مسترد کرتا ہے۔
قاہرہ میں ورلڈ یوتھ فورم کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر سیسی کا کہنا تھا کہ وہ خطے کے معاملات میں ایرانی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر سیسی کا کہنا تھا کہ “مملکت میں صورتحال مستحکم ہے اور وہاں جو کچھ بھی ہو رہا ہے ایسی باتیں ملکوں کی داخلی صورتحال میں معمول کی بات ہیں۔”
انہوں کہا کہ مجھے سعودی قیادت کے اپنے شہریوں کے حوالے سے حال ہی میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بے پایاں اعتماد ہے۔ یہ اقدامات قانون کے اندر رہتے ہوئے کئے جا رہے ہیں۔
ایران یا حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر سیسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ جنگ کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ مصر جنگوں کے تلخ اور مشکل تجربے سے گذر چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ “خلیج کی سلامتی ہمارے سے سرخ لکیر کا درجہ رکھتی ہے۔ دوسروں کو خلیجی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔” “خلیج کی سیکیورٹی، مصر کی سلامتی ہے اور قاہرہ کی سلامتی خلیج کی سیکیورٹی ہے۔”
انھوں نے علاقے میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا خلیج کی سلامتی اور استحکام کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔
-
شاہ عبداللہ کی عیادت کے لیے سیسی کی سعودی عرب آمد
مصر کے صدر ریٹائرڈ فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی خادم الحرمین الشریفین شاہ ...
بين الاقوامى -
مصر میں نئی سویز نہر کی کھدائی کا کام شروع
سیسی نے تین سالہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
بين الاقوامى -
مصر: اگلی خاتون اول کون، انتصار عامر یا سہام نجم؟
بیگم سیسی مکمل گھریلو، بیگم صباحی سرگرم سماجی ورکر
مشرق وسطی