منحرف سابق صدر کی جماعت کا حوثیوں پر بغاوت کا الزام
یمن ایران نواز حوثیوں کے ساتھ مل کر آئینی حکومت کا تختہ الٹنے والے سابق مںحرف صدر علی صالح اور حوثی اب ایک دوسرے کی جان کے درپے ہو گئے ہیں۔ علی صالح کی جماعت پیپلز کانگریس کے دھڑے نے الزام عاید کیا ہے کہ حوثی ان کے خلاف علم بغاوت بلند کررہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق علی صالح نے بدھ کے روز دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں اوراپنے حامیوں کے درمیان ہونےوالی جھڑپوں کی ذمہ داری حوثی شدت پسندوں پر عاید کی۔ انہوں نےالزام عاید کیا کہ حوثی ان کے خلاف باغیانہ روش پر چلتے ہوئے دو طرفہ شراکت کے معاہدے کو سبوتاژ کررہے ہیں۔
علی صالح کی جماعت پیپلز کانگریس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلکے، درمیانے اور بھاری اسلحے سے لیس سیکڑوں حوثیوں نے الصالح مسجد پر دھاوا بولا، آر پی جی جی گولے اوردستی بموں سے مسجد کو نشانہ بنایا اور وہاں پر موجود افراد کو کئی گھنٹے تک گھیرے میں لیے رکھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں شدت پسندوں کی بڑی تعداد نے صنعاء میں علی صالح کے وفاداروں اور ان کے مقربین کے گھروں میں گھس گئی، جماعت کے مرکزی دفتر اور ذیلی دفاتر میں بھی لوٹ مار کے ساتھ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے پیپلز کانگریس کے رہ نماؤں، کارکنوں اور علی صالح کے مقربین کی جان ومال پرحملے باغیانہ طرز عمل ہے جس کا مقصد باہمی شراکت کے معاہدے کو تباہ کرنا ہے۔
خیال رہے کہ کل بدھ کو علی صالح کے حامیوں اور ایران جواز حوثی باغیوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب علی صالح کے وفاداروں نے صنعاء میں میدان سبعین میں میلادالنبی کا جلسہ کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر حوثیوں نے علی صالح کے مقربین، ان کے پارٹی کارکنوں اور دیگر حامیوں کے گھروں پر حملے کیے اور انہیں جلسہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ یمنی باغیو گروپوں میں باہمی لڑائی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
-
یمن میں فتح عظیم ہماری منتظر ہے: آرمی چیف
یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل طاھر العقیلی نے کہا ہے کہ آئینی فوج نے ملک میں ...
بين الاقوامى -
یمن : عدن میں وزارت مالیات کی عمارت پر کار بم حملہ
یمن کے جنوبی شہر عدن میں بدھ کے روز وزارت مالیات کی عمارت کے نزدیک کار بم ہوا جس ...
مشرق وسطی -
برطانوی وزیر خارجہ کی میزبانی میں یمن بحران پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس
برطانیہ میں وزیر خارجہ بورس جانسن کی میزبانی میں عرب وزرائے خارجہ کا آج منگل کو ...
بين الاقوامى