برطانوی وزیر خارجہ کی میزبانی میں یمن بحران پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ میں وزیر خارجہ بورس جانسن کی میزبانی میں عرب وزرائے خارجہ کا آج منگل کو ایک اجلاس ہورہا ہے جس میں یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں امریکا اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اومان کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد شرکت کررہے ہیں۔ امریکا کی نمائندگی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی امور تھامس شینن کررہے ہیں۔

اجلاس سے قبل بورس جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ برطانیہ یمن میں جاری جنگ پر اس اہم فورم کی میزبانی کررہا ہے کیونکہ یہ ناگزیر ہوچکا ہے کہ ہم تنازع کے پائیدار سیاسی حل کے لیے کوششوں کو دُگنا کردیں گے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’بحران کے آغاز کے بعد سے برطانیہ سفارتی کوششوں کے ضمن میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس تنازع سے سب سے زیادہ یمنی عوام ہی متاثر ہورہے ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں