یمن : پیپلز کانگریس کی قیادت کا ایرانی منصوبہ ناکام بنانے کا مطالبہ
یمن میں آئینی حکومت کی حامی جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کی قیادت نے حوثی ملیشیا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے عوامی "انتفاضہ" (مزاحمتی تحریک) کے لیے اپنی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔
آئینی حکومت کی حامی مذکورہ قیادت کی جانب سے جاری ایک بیان میں صنعاء میں پارٹی کی قیادت کو ایک نئے باب کے آغاز کی دعوت دی گئی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ فتح حاصل ہونے تک جدّوجہد جاری رکھی جائے اور تین بنیادی مراجع کے مطابق سیاسی عمل کو مکمل کیا جائے۔
بیان میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آ کر یک جہتی کا مظاہرہ کریں تا کہ یمن میں ایرانی منصوبے کو خاک میں ملایا جا سکے۔
دارالحکومت صنعاء میں بدھ کے روز سے حوثیوں اور سابق صدر صالح کی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معزول صدر صالح کی جانب سے حوثیوں کے خلاف عوامی انتفاضہ کے مطالبے بعد ان جھڑپوں میں شدّت آ گئی ہے۔ اس دوران خون ریز لڑائی میں حوثیوں کے درجنوں ارکان کے ہلاک و زخمی ہونے اور قیدی بنا لیے جانے کے بعد صالح کی فورسز نے صنعاء کے جنوبی حصّے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جھڑپوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
ادھر سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نے صنعاء میں حوثیوں کے خلاف جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کی انتفاضہ کی مکمل تائید کی ہے۔
-
یمن کے الغیظہ ہوائی اڈے کو امدادی آپریشنز کے لیے کھول دیا گیا
ہوائی اڈے پر امدادی سامان سے لدے پہلے جہاز کی آمد
مشرق وسطی -
یمن میں فتح عظیم ہماری منتظر ہے: آرمی چیف
یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل طاھر العقیلی نے کہا ہے کہ آئینی فوج نے ملک میں ...
بين الاقوامى -
یمن : عدن میں وزارت مالیات کی عمارت پر کار بم حملہ
یمن کے جنوبی شہر عدن میں بدھ کے روز وزارت مالیات کی عمارت کے نزدیک کار بم ہوا جس ...
مشرق وسطی