یمن کے الغیظہ ہوائی اڈے کو امدادی آپریشنز کے لیے کھول دیا گیا

ہوائی اڈے پر امدادی سامان سے لدے پہلے جہاز کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عرب اتحاد کے ایک قابل اعتبار ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی المھرۃ گورنری میں قائم ’الغیظہ‘ ہوائی اڈے کو امدادی آپریشنز کے لیے کھول دیا گیا اور اس ہوائی اڈے پر امدادی سامان لانے والے جہازوں کی آمد ورفت شروع ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ’المھرۃ‘ گورنری میں قائم الغیظہ ہوائی اڈے کو امدادی جہازوں کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا جس کے بعد پہلا امدادی جہاز اس ہوائی اڈے پر اترا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب سے ایک مال بردار طیارہ امدادی سامان کے پانچ ہزار بنڈل لے کر الغیظہ ہوائی اڈے پر اترا، یہ امدادی سامان شاہ سلمان ریلیف وہیومن سروسز کی جانب سے یمن میں جنگ کے متاثرین کے لیے بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت یمن میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو ان کی ضرورت کی تمام اشیاء مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ الغیظہ ہوائی اڈہ گذشتہ تین سال سے حوثیوں اور علی صالح کی بغاوت کے باعث بند تھا۔

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد یمن میں آئینی حکومت کے زیرانتظام ہوائی اڈوں اور دیگر مراکز سے امدادی سامان کی فراہمی کے لیے کوشش کرتا رہا ہے۔

گذشتہ ماہ یمنی حکومت اور عرب اتحاد نے باہمی رابطے کے بعد الغیظہ ہوائی اڈے کو امدادی آپریشنز کے لیے کھولنے سے اتفاق کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں