یمن : صعدہ میں بیلسٹک میزائل تیار کرنے والے ورکشاپس تباہ
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے جمعے کے روز ایک کارروائی کی ریکارڈنگ جاری کی ہے۔ یہ کارروائی چند روز قبل صعدہ میں کی گئی تھی جس میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے والے ورکشاپس کو نشانہ بنایا گیا۔ ان ورکشاپس میں متعدد غیر ملکی ماہرین اور تیکنیک کار موجود ہوتے ہیں۔
کارروائی میں مذکورہ مقامات کو نشانہ بنانے کے بعد کے مناظر کو ریکارڈ کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ یمن کی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے صعدہ اور الحدیدہ میں تقریبا 250 ایرانی ماہرین کا پتہ چلایا ہے۔
دوسری جانب البیضاء صوبے میں اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کی عسکری کُمک کو تباہ کر دیا۔ یہ کُمک شبوہ صوبے کی بیحان گورنری میں باغیوں کی باقی ماندہ ٹولیوں کی سپورٹ کے لیے جا رہی تھی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے البیضاء کے راستے ذمار سے آنے والی عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا جن میں ملیشیا کے لیے جنگجو بھی سوار تھے۔ اس دوران بیحان شہر کے مغرب میں اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ بیحان کے شمال مغرب میں یمنی فوج کی باغیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جو شبوہ صوبے میں حوثیوں کا آخری گڑھ ہے۔
-
یمن : انٹرنیٹ پر حوثیوں کے کنٹرول کا عنقریب خاتمہ
یمن میں آئینی حکومت نے بدھ کے روز ایک اعلان میں کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ...
مشرق وسطی -
یمن میں تخریبی کردار، ایران پر امریکا کی آئندہ پابندیوں پر غور
امریکی کانگریس میں ان دنوں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک قانونی بِل ...
مشرق وسطی -
یمن : حوثیوں کے سرغنے کا سر کچلنے کے لیے صعدہ میں عسکری کُمک
یمن میں سرکاری فوج نے منگل کے روز ملک کے شمال میں حوثی ملیشیا کے ایک گڑھ صعدہ کی ...
مشرق وسطی