جی ہاں! سعودی عرب میں اب پاکستانی 'پرچی' چلے گی
سعودی سنیماوں میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم 'پرچی' ہو گی
سعودی عرب میں جب اگلے سال عشروں بعد سینما گھر دوبارہ کھلیں گے تو ان میں دکھائی جانے والی ابتدائی فلموں میں پاکستان کی فلم پرچی بھی شامل ہو گی۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ آڈیو وژیوئل میڈیا کنٹرول کرنے والے ادارے نے سعودی عرب کے سینما گھروں میں دکھانے کے لیے فلموں کا انتخاب شروع کر دیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت اور اطلاعات عواد بن صالح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینما گھروں میں اگلے سال مارچ سے فلمیں دکھائی جائیں گی۔
معاصر عزیز "عرب نیوز" کے مطابق سعودی انتظامیہ نے اب تک جن چند فلموں کی منظوری دی ہے ان میں 'پرچی' وہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو سعودی سینما ہال کی زینت بنے گی۔
ایکشن، سسپنس اور کامیڈی پر مبنی اس فلم کے نمایاں اداکار حرمین فاروق، علی رحمن خان اور شفقت چیمہ ہیں، جنہیں سعودی فلم بین اپنے ملک میں پہلی بار سکرین پر د یکھیں گے۔
حرمین فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی فلم کا سعودی تھیٹر کے لیے پہلی فلموں میں منتخب ہونا بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اس چیز کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سینما بین الاقوامی مارکیٹ کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست ہے اور ہمارا مستقبل روشن ہے۔
پرچی پانچ جنوری کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات اور 12 جنوری کو امریکہ میں ریلز ہو رہی ہے۔ سعودی عرب میں 35 سال کے بعد سینما گھر دوبارہ سے شروع ہو رہے ہیں۔
-
سعودی عرب میں سینما اور کنسرٹس کا مستقبل ؟
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے سربراہ کے ملک میں سینما گھر کھولنے اور ...
سیاست -
سعودی معیشت میں سینما کے شعبے کا حصہ 24 ارب ڈالرز سالانہ ہوگا
سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت اور اطلاعات کے تخمینے کے مطابق مملکت میں سینماؤں کے ...
بين الاقوامى -
اب سعودی عرب میں سینما گھر کھلیں گے؟
سعودی سرمایہ کار کی مملکت میں سینما کے قیام کے لیے لائسنس کی درخواست
ایڈیٹر کی پسند