سعودی عرب:خواتین پہلی بار کھیل کے میدانوں میں داخل
سعودی عرب میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو کھیل کے میدانوں میں براہ راست میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس اجازت کے تحت کل جمعہ کو سعودی فٹ بال لیگ کے 17 ویں راؤنڈ کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچیں۔
قبل ازیں ایران کی اسپورٹس اتھارٹہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جدہ، الریاض اور الدمام کے فٹ بال اسٹیدیم میں جمعہ سے خواتین کو براہ راست میچ دیکھنے کے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں الاہلی فٹبال کلب نے اُن سعودی خاندانوں کا خیر مقدم کیا ہے جو الباطن کی ٹیم کے خلاف اُس کا آئندہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ میچ 12 جنوری بروز جمعہ جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سِٹی کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
الاہلی کلب نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ کلب انتظامیہ الباطن کی ٹیم کے خلاف مقابلے میں تماشائیوں کی اپنے اہل خانہ سمیت موجودگی کا خیر مقدم کرتی ہے جو سعودی عرب میں کھیلوں کے میدانوں میں اہل خانہ سمیت شرکت کا پہلا موقع ہو گا"
یاد رہے کہ گزشتہ برس 29 اکتوبر کو سعودی اسپورٹس جنرل اتھارٹی نے مملکت میں کھیلوں کے میدانوں میں اہل خانہ کے ساتھ داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر اس تاریخی نوعیت کے فیصلے کا اطلاق تین شہروں ریاض ، جدہ اور دمّام میں ہوگا۔
للمرة الأولى .. أبواب الملاعب في #السعودية تفتح للنساء pic.twitter.com/vWQFvvnDbR
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) January 12, 2018
الاہلی کلب کے آئندہ میچ کے لیے الجوہرہ اسٹیڈیم میں سعودی خاندانوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق اسٹیڈیم کی 10 ہزار نشستوں کو اہل خانہ کے ساتھ محظوظ ہونے والے تماشائیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
آراء بعض النساء بعد أول حضور نسائي لمباريات كرة القدم #الاهلي_الباطن pic.twitter.com/MvEh7f1LYy
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) January 12, 2018
-
سعودی عرب میں خواتین کے لیے کاروں کی پہلی نمائش
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے گذشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے ...
مشرق وسطی -
مراکش : امازیغی ملکہِ حُسن کے مقابلے میں شریک خواتین
مراکش میں سال 2018 کے لیے "امازیغی ملکہ حُسن" کے انتخاب کی تیاریاں آخری ...
مشرق وسطی -
مراکش : خواتین کو جنسی ہراسیت سے بچانے کے لیے گُلابی بسیں
مراکش میں حکام آئندہ عرصے میں خواتین کے لیے گلابی رنگ کی بسوں کو مخصوص کرنے کا ...
بين الاقوامى