عالمی عدالت کا اشتہاری لیبی کپیٹن کی دوبارہ حوالگی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عالمی فوج داری عدالت نے لیبیا میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث قرار دیے گئے فوج کے ایک کیپٹن کی دوبارہ حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف یعنی ’آئی سی سی‘ کیپٹن محمود الورفلی کو پہلے بھی جنگی جرائم میں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل ’فاٹو بنسوڈا‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا والے لیبی فوج کے کیپٹن محمود الورفلی کی گرفتاری اور اسے عالمی عدالت کے حوالے کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت دیگر ملکوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ لیبی فوج کے کیپٹن الورفلی کی گرفتاری اور اس کی عالمی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے میں مدد کریں۔

مسز بنسوڈا نے لیبیا میں جنگی جرائم کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ الورفلی کے ہاتھوں دسیوں افراد کو ماورائے عدالت قتل کیے جانے کے بعد اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں ٹرائل ناگزیر ہے۔

خیال رہےکہ کیپٹن الورفلی کو حال ہی میں بنغازی شہر میں زیرحراست 10 داعشی جنگجوؤں کو گولیاں مار کر قتل کرتے دیکھا گیا تھا۔ داعشی جنگجوؤں کے ماوروائے عدالت قتل سے قبل بنغازی میں دوہرے کار بم دھمکاکوں میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں