یمنی صدر کا عدن میں فوری فائر بندی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اپنی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے عارضی دارالحکومت عدن میں فوری طور پر فائر بندی کریں جہاں یہ فورسز اتوار کی صبح سے جنوب کے علاحدگی پسندوں کے مسلح گروپوں کے ساتھ خون ریز جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

یمنی طبی ذرائع نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ عدن میں فریقین کے بیچ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

ادھر یمنی وزیراعظم احمد بن دغر نے فوری فائر بندی اور عسکری فورسز کو اپنی بیرکوں میں واپسی کی ہدایت دی ہے۔ بن دغر نے زور دیا کہ "آج صبح فریقین کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ٹھکانوں کو غیر مشروط طور پر خالی کر دیا جائے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں