یمن : حجّہ صوبے میں حوثیوں کی کارستانیوں کے سبب 5 لاکھ افراد بے گھر
یمن کے شمال مغربی صوبے حجّہ میں کارکنان نے باور کرایا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے نوجوانوں اور بچوں کی بھرتی حال اور مستقبل کے لیے نہایت خطرناک ہے بالخصوص جب کہ حوثیوں کے زیر قبضہ بعض علاقوں میں نوبت یہاں تک پہنچ رہی ہے کہ وہاں خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے سوا کوئی باقی نہیں رہے گا۔
مذکورہ کارکنان کے مطابق انسانوں کے مخصوص طبقے کا یہ خاتمہ صوبے میں رہنے والوں کے خلاف ایک جرم شمار کیا جا رہا ہے۔ حوثی باغی نئی نسل کی تعلیم تربیت کے ذریعے اس کو معاشرے کی ترقی کا ذریعہ بنانے کے بجائے انہیں ایسی جنگ میں جھونک رہے ہیں جس میں شکست کا انہیں پیشگی علم ہے۔
کارکنان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ صوبے میں بغاوت کا خاتمہ کر کے اسے حوثی ملیشیا سے آزاد کروایا جائے جس نے شہریوں کی زندگی کو جہنم میں بدل دیا ہے۔
حجّہ صوبے کو باغی ملیشیا کی وجہ سے نقل مکانی کی سب سے بڑی لہر کا سامنا ہے۔ یہاں بے گھر افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ حوثیوں کے قبضے کے بعد سے صوبے کی بیس لاکھ کے قریب آبادی میں مختلف امراض ، وبائی بیماریاں ، غربت اور بے روزگاری پھیل چکی ہے۔
-
یمن : صعدہ میں 6 حوثی کمانڈر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
یمن کے صوبے صعدہ میں جمعرات کے روز سرکاری فوج کے ساتھ "طیبہ" کے علاقے ...
مشرق وسطی -
حوثی جلادوں کا عقوبت خانوں میں قیدیوں پر وحشیانہ تشدد جاری
یمن میں حوثی دہشت گردوں کی جانب سے گرفتار کیے گئے شہریوں کو عقوبت خانوں میں منظم ...
مشرق وسطی -
تعز: 15 حوثی باغی ہلاک، یمنی فوج کی نئی پیش قدمی
یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 15 مسلح حوثی مارے گئے۔ ...
بين الاقوامى