ترکی حماس کی فوجی اور معاشی امداد کررہا ہے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی حکومت نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ فلسطین کی جماعت حماس کو فوجی مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ الزام ایک ترک شہری کی حراست اور بے دخلی کے بعد سامنے آیا۔

اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار شن بیت انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق ترکی میں حماس کی معاشی اور فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے ترک حکام نے نظریں پھیر رکھی ہیں اور کئی مواقع پر ان سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کی جاتی ہے۔

شن بیت نے یکم جنوری کو ترک باشندے سیمل تکیلی کو حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کرکے بے دخل کردیا تھا۔ ترک باشندے کے ساتھ عرب نژاد دھرم جبران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں