لبنانی نوجوان باپ کو قتل کر کے تعزیت وصول کرنے میں پیش پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے شہر جبیل میں حکام نے ایک نوجوان کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنے باپ کی موت پر تعزیت وصول کرنے کے لیے لوگوں سے ملاقات کر رہا تھا۔ پولیس نے جمعے کے روز بتایا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نوجوان نے ہی اپنے والد کو قتل کیا۔

لبنانی سکیورٹی فورسزکے مطابق نوجوان کے 53 سالہ باپ کی لاش چند روز قبل اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ مذکورہ شخص کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

مقتول کے 26 سالہ بیٹے کو پیر کے روز "جرم کے ارتکاب کے 48 گھنٹوں کے اندر" حراست میں لے لیا گیا۔ سرکاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران اس نوجوان نے ذاتی اور مالی وجوہات کے سبب اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے آلہ قتل یعنی چُھرے کو نواحی قصبے حرج میں پھینک دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں