یمن:عرب اتحاد کا حجہ میں فضائی حملہ، حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن کے دوران جمعہ کو شمال مغربی گورنری حجہ میں ایک کارروائی گئی جس کے نتیجے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔

’العربیہ‘ چینل کے نامہ نگار کے مطابق اتحادی طیاروں نے حجہ میں حیران کے مقام پر باغیوں کے ایک سیکیورٹی مرکز اور ایک اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلحہ کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا۔

یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق مشترکہ کنٹرول روم کی جانب سے حجہ میں حوثیوں کے اسلحہ مراکز کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد انہیں فضائی حملوں سے تباہ کیا گیا۔

یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران حجہ گورنری میں ہونے والی لڑائی میں 40 حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری سے ہوئیں۔ یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ حجہ میں ہلاک ہونے والے باغیوں میں ایک سرکردہ کمانڈر عبدالقادر ھادی ھبہ اور کئی دیگر جنگجو شامل ہیں۔ ھبہ کو گذشتہ منگل کو ایک زمینی کارروائی کے دوران ہلاک کیاگیا تھا۔

گذشتہ دو روز کے دوران حجہ اور دوسرے علاقوں میں یمنی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے بمباری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں