لیبیا کا ’قاتل ڈان‘ انٹرپول کی ریڈ لسٹ میں شامل
عالمی پولیس انٹرپول نے جمعہ کی شام لیبی فوج کے ایک ’قاتل‘ افسر میجر محمود الورفلی کو بین الاقوامی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس کا نام ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔ الورفلی پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے ساتھ قتل کے سات دیگر واقعات میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انٹرپول کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں الورفلی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔ اسے عالمی فوج داری عدالت کی درخواست پر حراست میں لینے کی کارروائی کا امکان موجود ہے کیونکہ بین الاقوامی فوج داری عدالت متعدد بار اسے جنگی جرائم میں ماخوذ قرار دے چکی ہے۔
گذشتہ برس 15 اگست کو عالمی فوج داری عدالت نے الورفلی کو جنگی جرائم کے سات کیسز میں 33 افرادکو موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں اشتہاری قراردیا تھا۔
خیال رہے کہ لیبیا میں مبینہ طورپر الورفلی کے ہاتھوں قتل کے واقعات تین جون 2016ء اور 17 جولائی 2017ء کے درمیان پیش آئے۔ حال ہی میں پیش آنے والے ایک واقعے میں الورفلی کو حراست میں لیے گئے داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرتے دیکھا گیا یا تھا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد الورفلی کو پوچھ تاچھ کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
-
لیبیا : موت کی وڈیوز کے مرکزی کردار "الورفلی" نے خود کو حوالے کر دیا
لیبیا کی فوج میں اسپیشل فورسز کے افسر محمود الورفلی نے منگل کی شام منظر عام پر آنے ...
مشرق وسطی -
لیبیا: شادی کے لیے تیار دوشیزہ کے قتل پر ہر آنکھ اشک بار!
موت ہر ذی روح کو آنی ہے مگر جب اجل کسی شخص کے لیے ایسے حالت میں آئے کہ وہ زندگی کی ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں انقلاب کی سال گرہ کی تقریبات میں القاعدہ کا رہ نما نمودار
لیبیا میں فروری 2011 کے انقلاب کے 7 برس مکمل ہونے پر یادگاری تقریبات کا اہتمام ...
مشرق وسطی