یمن : البیضاء صوبے میں حوثیوں کا بھاری جانی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں البیضاء صوبے کے ضلعے ناطع میں سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کے جتھوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ کارروائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑا۔

یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے صنعاء صوبے کے مغربی ضلعے الحیمہ میں حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں کے گودام تباہ کر دیے۔

اس کے علاوہ فضائی حملوں میں نہم ضلعے کے علاقے التباب السود اور میسرہ میں بھی باغیوں کی کمک پر بم باری کی گئی۔

ادھر تعز صوبے میں اتحادی طیاروں نے الصلو ضلعے میں حوثی ملیشیا کے جتھوں اور کمک پر شدید حملے کیے۔

زمینی ذرائع کے مطابق الجوف صوبے کے ضلعے المصلوب کے مغرب میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یمنی فوج نے المتون ضلعے میں حوثی ملیشیا کا ایک حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران متعدد باغی مارے گئے اور ان کی عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں