سعودی ولی عہد سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس ددورےکی دعوت برطانوی حکومت نے دی تھی۔
دورے کے شیڈول میں بن سلمان کی ملکہ الزبتھ دوم ، برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور وزیراعظم ٹریزا مے سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
لندن پہنچنے پر سعودی ولی عہد کا استقبال برطانوی وزیر خارجہ بوریس جونسن نے کیا۔ ان کے علاوہ ہوائی اڈے پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز اور سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولز کے علاوہ کئی دیگر شخصیات موجود تھیں۔
برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ "سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات اور دو طرفہ کثیر منفعتوں کی حامل شراکت داری کے ایک نئے عہد کے اعلان کی حیثیت رکھتا ہے"۔
مذکورہ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر برطانوی وزیراعظم کا بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ "سعودی عرب کا امن اور ترقی اُن کے اپنے ملک کا امن اور ترقی ہے"۔
#فيديو.. وصول #ولي_العهد الأمير #محمد_بن_سلمان إلى #لندن في زيارة رسمية#ولي_العهد_في_بريطانيا #CrownPrinceUK pic.twitter.com/NaOiQmlW8I
— جريدة الرياض (@AlRiyadh) March 7, 2018
ولی عہد کے ہمراہ وفد میں برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العيبان، تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر ماجد القصبی، وزیر صحت توفيق الربيعہ، وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر تعلیم احمد العيسى، توانائی، صنعت اور معدنی دولت کے وزیر خالد الفالح، وزیر ثقافت و اطلاعات عواد العواد، معیشت اور منصوبہ بندی کے وزیر محمد التویجری، سعودی جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور بعض دیگر سرکاری عہدے داران شامل ہیں۔
-
جدید سیاحتی سہولیات سے آراستہ الفرسان ریزورٹ کا تعارف!
ریزورٹ کا افتتاح شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا
مشرق وسطی -
جامعہ الازہر اسلام کے دفاع کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے: شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوموار کو مصر کے دورے کے ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا قاہرہ میں قبطی کیتھڈرل کا تاریخی دورہ
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ...
مشرق وسطی