برطانوی جاسوس کو زہردینے کا الزام مضحکہ خیز ہے:پوتین
روس کے نو منتخب صدر ولادی میر پوتین نے اتوار کے روز دوبارہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں برطانوی جاسوس اوران کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روس کے چوتھی بار صدر منتخب ہونے والے ولادی میر پوتین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سابق برطانوی جاسوس سیرگی سکریپل اوراس کی بیٹی کو زہر دیے جانے کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ خیال رہے کہ سیرگی اور اس کی بیٹی دونوں اس وقت برطانیہ کےایک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
صدر پوتین نے کہا کہ میراخیال ہے کہ روس میں صدارتی انتخابات اور فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ماسکو پر سابق برطانوی ایجنٹ کو زہر دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔
ایک سوال کے جواب میں روسی صدر نے کہا کہ جس اعصابی گیس کا ذکر برطانیہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے ماسکو کے پاس وہ گیس موجود ہی نہیں۔ اگر یہ گیس استعمال کی گئی ہوتی تو اس سے صرف ایک یا دو افراد نہیں بلکہ اور بہت سے افراد بھی متاثر ہوتے۔
اس موقع پر صحافیوں نے پوچھا کہ آیا وہ سنہ 2024ء میں بھی روس کے صدر کے امیدوار بنیں گے تو ولادی میر پوتین نے ہنس کر کہا یہ یہ سوال کس قدر مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے گنتی کرنے دیں۔ کیا میں اس وقت بھی روس کا صدر ہوں گا جب میری عمرسو سال سے بڑھ جائے گی۔
پوتین نے اپنے وٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک چوتھی بار روس کے سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا۔ ڈائس چھوڑنے سے پہلے پوتین نے وہاں پر مجمع کے ساتھ مل کر ’روس، روس‘ کے نعرے لگائے۔
-
ولادی میر پوتین چوتھی مدت ِ صدارت کے لیے 74 فی صد ووٹ لے کر کامیاب
روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔سرکاری ...
بين الاقوامى -
پوتین نے 2014ء میں مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم کیوں دیا تھا ؟
روس کے صدر ولادیمر پوتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2014ء میں ایک مسافر طیارے کو مار ...
بين الاقوامى -
امریکا کے صدارتی انتخاب میں مداخلت پر ’’ بے پروا‘‘ نہیں ہوسکتا تھا : صدر پوتین
امریکا نے اپنے الزامات کے ثبوت میں کاغذ کا کوئی ایک ٹکڑا تک دیا ہے اور نہ باضابطہ ...
بين الاقوامى