خاندانی رنجش، اسدی فوجی افسر نے اپنی اہلیہ اور تین اقارب قتل کردیے
شام کے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے الغوطہ میں جاری لڑائی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے خاندانی رنجش پر اپنی بیوی اور تین سسرالی رشتہ داروں کو گولیاں مار کرموت کے گھاٹ اتار ردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ دمشق میں رکن الدین کالونی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اسدی فوج کے افسر علی شعبان نے اپنی اہلیہ اخلاص شعبان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ شعبان کے سسرالی رشتہ داروں کے گھر پیش آیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی افسر اور اس کے اہل خانہ کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔ مقتولین میں قاتل کے سسرالی رشتہ شامل ہیں جن میں مقتولہ کے دو بھائی مروان اور محمد صوان اوران کا چچا زاد صلاح صوان شامل ہیں۔ شعبان قتل کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ آیا ہے۔
-
امریکی سینیٹ: یمن میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کی تائید
امریکی سینیٹ کے ارکان کی اکثریت نے منگل کے روز کانگریس میں پیش کی جانے والی اُس ...
بين الاقوامى -
حوثی لیڈر خطرناک کیڑے مارادویات یمن اسمگل کرنے کے مرتکب
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں ...
مشرق وسطی -
ایران یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے: واشنگٹن میں سعودی سفیر
واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران یمن میں ایک اور حزب ...
بين الاقوامى