یمن : البیضاء صوبے میں 30 سے زیادہ حوثی ہلاک اور زخمی
یمن کے صوبے البیضاء میں سرکاری فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے 30 سے زیادہ ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
زمینی ذرائع کے مطابق یہ گھمسان کی لڑائی ناطع اور ملاجم کے ضلعوں میں ہوئی۔
اس کے علاوہ صوبے کے جنوب مغرب مربی ضلعے زاہر میں بھی عوامی مزاحمت کاروں اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
اس سے قبل یمنی فوج نے عرب اتحاد کی سپورٹ سے الجوف صوبے کے ضلعے برط العنان میں طیبۃ الاسم کا کیمپ اور پہاڑی سلسلہ واپس لے لیا تھا۔
کارروائی میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصّہ لیا۔
معرکے میں عرب اتحاد کا اہم کردار رہا جس کے دوران حوثیوں کے 70 سے زیادہ ارکان مارے گئے اور ان کی عسکری کمک اور سواریاں تباہ کر دی گئیں۔
-
امریکی سینیٹ: یمن میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کی تائید
امریکی سینیٹ کے ارکان کی اکثریت نے منگل کے روز کانگریس میں پیش کی جانے والی اُس ...
بين الاقوامى -
حوثی لیڈر خطرناک کیڑے مارادویات یمن اسمگل کرنے کے مرتکب
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں ...
مشرق وسطی -
ایران یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے: واشنگٹن میں سعودی سفیر
واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران یمن میں ایک اور حزب ...
بين الاقوامى