’قطری ذرائع ابلاغ حوثیوں کو سعودی عرب پرحملوں پر اکسا رہے ہیں‘
خلیجی ریاست قطر کے ذرائع ابلاغ یمن کے حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملوں پر اکسانے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قطری حکومت کے زیرانتظام الاخباریہ چینل سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد ایک حوثی لیڈر کو بات کے لیے مدعو کیا۔
حوثی لیڈر نے قطری ٹی وی چینل کے توسط سے عرب اتحادی ممالک کو مزید حملوں پر متنبہ کیا اور کہا کہ سعودیہ کے خلاف میزائل حملے جاری رہیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز یمن سے سعودی عرب کے شہروں پر سات بیلسٹک میزائل داغے گئے تاہم ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ تین میزائل الریاض میں قائم شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی داغےگئے۔
-
حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر7بیلسٹک میزائل حملے ناکام
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کی ...
مشرق وسطی -
حوثی شدت پسندوں نے ایک بچے اور نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا
یمن میں ایران نواز حوثی دہشت گردوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ...
مشرق وسطی -
یمنی افواج نے الجوف میں اہم عسکری کیمپ آزاد کرا لیا ، لڑائی میں 70 حوثی ہلاک
یمن کی مسلح افواج نے عوامی مزاحمتی فورسز اور عرب اتحاد کی فضائی مدد سے ...
بين الاقوامى