یمنی افواج نے الجوف میں اہم عسکری کیمپ آزاد کرا لیا ، لڑائی میں 70 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی مسلح افواج نے عوامی مزاحمتی فورسز اور عرب اتحاد کی فضائی مدد سے صوبہ الجوف کے شمال مغرب میں واقع ضلع برط العنان میں تزویراتی اہمیت کے حامل ایک عسکری کیمپ کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ لڑائی میں کم سے کم ستر حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

نوآزاد طیبہ کا فوجی کیمپ صوبہ صعدہ اور الجوف کے درمیان سرحد پر واقع ہے اور اس کو حوثی ملیشیا اپنے جنگجوؤں اور کمک کو اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔یمنی فوج نے اس معسکر اور اس کے نواح میں علاقے پہاڑی علاقے کو بازیاب کرانے کے لیے ہفتے کی صبح تین اطراف سے حملہ کیا تھا۔

یمن کی مسلح افواج اس کیمپ کو آزاد کرانے کے بعد اب ظہرا اور وادی القائف کے درمیان واقع رسد کی گذر گاہ کو کاٹنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی ۔

یمنی فوج اور اس کے اتحادیوں نے چند روز قبل الجوف میں حوثی ملیشیا کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔اس کے بعد سے انھوں نے ضلع برط العنان میں حوثی جنگجوؤں کے زیر قبضہ ایک بڑے علاقے کو آزاد کرا لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں