شاہ سلمان کی زیرصدارت ’40 ویں ’شاہ فیصل ایوارڈ‘ تقریب کا انعقاد
سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت ’شاہ فیصل عالمی ایوارڈ‘ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 40 ویں سالانہ تقسیم انعامات میں ایوارڈ کی تمام پانچوں ذیلی برانچوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ کی تقریب الفیصلیہ ہوٹل کے شہزادہ سلطان الکبریٰ ہال میں ہوئی جہاں شاہ سلمان شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ نایف بن سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ تشریف لائے۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ کے گورنر، خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور شاہ فیصل ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل، شاہ فیصل اسلامک ریسرچ سینٹر کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر شہزادہ ترکی بن فیصل، الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہ فیصل فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل شہزادہ بندر بن سعود بن خالد نے ان کا استقبال کیا۔
شاہ فیصل ایوارڈ جیتنے والے خوش نصیبوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین نے شاہ فیصل عالمی ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔ شرکاء نے شاہ سلمان اور دیگر شخصیات کے ساتھ یادگاری فوٹو بھی بنوائے۔
شاہ سلمان کی اسٹیج پرآمد کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہزادہ خالد الفیصل نے خطاب کیا اور شاہ فیصل ایوارڈ کے چالیس سالہ دورانیے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ چالیس سال کے دوران 285 شخصیات کو شاہ فیصل ایوارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے فیصلہ کن دور میں داخل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شاہ فیصل ایوارڈ کی چالیس سالہ تاریخ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
-
سعودی ولی عہد کے شاہ سلمان اور اپنے بچپن کے بارے میں انکشافات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد خادم حرمین ...
ایڈیٹر کی پسند -
شاہ سلمان نے سرکاری استغاثہ میں "انسدادِ بدعنوانی" کے دفاتر کی منظوری دے دی
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں سرکاری استغاثہ کے اندر خصوصی ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان سے لبنانی وزیراعظم سعدالحریری کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچے ہیں۔ ...
بين الاقوامى