میں نصر اللہ کا غلام ہوں : حزب اللہ کا نامزد امیدوار
ایسا نظر آتا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کو اپنے نامزد امیدواروں کے بیچ "غلامانہ" سوچ کے پھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چند روز قبل لبنان کے علاقے جبیل کسروان میں حزب اللہ کے نامزد امیدوار حسین زعیتر نے ایک انتخابی اجتماع سے خطاب میں علی الاعلان کہا کہ وہ "حسن نصر اللہ کے غلاموں میں سے ایک غلام ہیں"۔
ایک ممکنہ رکن پارلیمنٹ کی زبان سے ایسی بات انتہائی ہتک آمیز ظاہر ہوتی ہے بالخصوص جب کہ وہ پارلیمنٹ میں لبنانی عوام کے ایک طبقے کا نمائندہ بننے جا رہا ہو۔
حسین کا کہنا تھا کہ "میں اہل بیت کے شیعوں کا خادم ہوں"۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی نشستوں کی فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کے باوجود لبنان کے آئین کے مطابق کوئی بھی رکن پارلیمنٹ پورے ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔
ایک لبنانی ویب سائٹ پر حسین زعیتر کے مذکورہ خطاب کی وڈیو نشر کیے جانے کے بعد بہت سے لبنانیوں کو حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی عمار کی طرف سے 27 اکتوبر 2017ء کو جاری بیان یاد آ گیا۔ اس بیان میں عمار نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو انبیاء کرام اور مقدس ہستیوں کی صف میں شامل کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ "نیشنل سولیڈیریٹی پارٹی" کے نامزد امیدواروں نے جس میں حسین زعیتر شامل ہیں گزشتہ ہفتے جبیل کسروان میں معروف "بحری" کمپلیکس سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس کے نتیجے میں لبنان کے بعض حلقوں کی جانب سے چہ مگوئیاں سامنے آئیں کیوں کہ یہ مقام راتوں میں رنگین نوعیت کی ساحلی تقریبات کے حوالے سے مشہور ہے۔
-
عراقی حزب اللہ سے تعلق کے الزام میں دو سعودیوں کو47 سال قید
سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے دو سعودی شہریوں کو عراقی حزب اللہ نامی دہشت گرد ...
مشرق وسطی -
شام کی سرحد پر حزب اللہ کی تنصیبات پراسرائیلی بمباری کی تردید
لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے شام کی سرحد کے قریب واقع بعلبک میں تنظیم کے ایک ...
مشرق وسطی -
لبنان: حزب اللہ کا مخالف شیعہ انتخابی امیدوار زیرِ حراست
لبنان میں سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز شیخ عباس الجوہری کو حراست میں لے لیا۔ ...
مشرق وسطی