صومالیہ میں امریکی حملے میں الشباب کے 5جنگ جو ہلاک
امریکی فوج نے افریقی ملک صومالیہ میں ایک فضائی کارروائی کے دوران الشباب گروپ کے پانچ شدت پسند ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افریقا میں امریکی فوج [افریکا] کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ حملہ وسطی صومالیہ میں البور شہر میں کیاگیا جو دارالحکومت موغادیشو کے قریب واقع ہے۔ صومالیہ میں کیے جانے والے زیادہ تر فضائی حملے اس خطے میں کیے جاتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے الشباب کے جنگجوؤں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تاہم الشباب کی طرف سے اس کارروائی پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
افریکام نے اُن افراد کی شناخت نہیں بتائی جنھیں پیر کے روز صبح ہدف بنایا گیا۔ لیکن بتایا ہے کہ یہ کارروائی صومالیہ کی وفاقی حکومت سے رابطے میں رہ کر کی گئی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارروائی کےدوران ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔
امریکا کی جانب سے اس سال صومالیہ میں کی جانے والی یہ چھٹی فضائی کارروائی تھی۔ اب تک کُل 17 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
یورپی یونین نے ان ملکوں کو ویزہ نہ دینے کی دھمکی دے دی
فیصلے پر عمل درآمد سے شام، عراق، یمن، نائجیریا، صومالیہ اور افغانستان متاثر ہوں گے
بين الاقوامى -
صومالیہ کے سابق وزیراعظم محمد عبداللہ محمد نئے صدر منتخب
صومالیہ کے سابق وزیراعظم محمد عبداللہ محمد ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں اور ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : مصر ،ترکی اور صومالیہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت
دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور
بين الاقوامى