دوما میں بشار حکومت نے شہریوں کے خلاف اِن دو گیسوں کا استعمال کیا
شام میں مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بشار الاسد کی حکومت نے زہریلی گیسوں کے حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت 100 سے زیادہ شہریوں کو موت کی نیند سُلا دیا۔ کارروائی میں اعصابی کیمیکل VX (nerve agent) اور کلورین گیس کا استعمال کیا گیا۔
اعصابی ایجنٹ ایک کیمیائی مواد ہے جو مہلک کیمیائی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اُن کیڑے مار دواؤں کے مماثل ہوتا ہے جو آرگینک فاسفیٹ سے تیار کی جاتی ہیں۔ تاہم اعصابی ایجنٹ انسانی جسم سے زیادہ طاقت ور ہوتا ہے۔
اس کی مختلف قسموں میں Sarin , Tabun اور VX گیس شامل ہیں۔
اعصابی ایجنٹ سے متاثر ہونے کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، کھانسی، آنکھوں میں درد، بہت زیادہ پسینہ آنا، نکسیر پُھوٹنا، تھوک کا زیادہ آنا، بے ہوشی، قے اور اِسہال شامل ہے۔
جہاں تک کلورین گیس کا تعلق ہے تو یہ ہوا سے زیادہ کثیف ہوتی ہے۔ اس کی بُو نہایت شدید ہوتی ہے اور یہ تیزی سے اثر دکھاتی ہے۔ یہ ایک زہریلا مادہ ہے اور بطور ہتھیار استعمال کے سوا باقی صورتوں میں ممنوعہ نہیں ہے۔ پہلی جنگ عظیم میں اس کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔
کلورین گیس آنکھوں ، جِلد اور سانس کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے نتیجے دُھندلا نظر آتا ہے اور انسانی جلد سُرخ ہو جاتی ہے۔ آنکھوں ، ناک اور حلق میں جلن محسوس ہوتی ہے اور کھانسی کے علاوہ سانس لینے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔
-
شام میں قتل عام، روسی اجرتی قاتل اور فضائی کمپنی بھی ملوث
شام میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام نہ صرف صدر بشارالاسد کی وفادار فوج ...
مشرق وسطی -
پوتین شام میں لڑائی ختم کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں: فرانس
فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین پر زور دیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
امریکی صدر کا شام میں مزید کچھ عرصے کے لیے فوجی تعینات رکھنے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام میں امریکی ...
بين الاقوامى