حوثی باغی ایران کے ایماء پر سعودی عرب پر حملے کر رہے ہیں: یمن
عالمی برادری حوثیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ روکے
یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ حوثی ایرانی فیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے سعودی عرب پر حملے کر رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران عالمی سطح پر دباؤ میں نرمی اور بین الاقوامی تنہائی کے جاری رہتے ہوئے خطے میں اپنی تخریبی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یمن میں ایرانی مداخلت عرب ممالک میں تہران کی درندازی کا کھلا ثبوت ہے۔
یہ بیان یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں وزیراعظم احمد بن دغر کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ایرانی مداخلت نے تہران کے تخریبی کردار کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے ایرانی ساختہ ہیں۔ ایران مقامی سطح پر ہتھیار تیار کرکے حوثی باغیوں کو دے رہا ہے۔ یمنی حکومت نے حوثی ملیشیا کی طرف سے اسلحہ کی اسمگلنگ کو عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے عالمی برادری پر حوثیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
-
یمن: اسکول کے پرنسپل نے طلبہ کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا
یمن میں ایک ناقابل یقین منظر میں اسکول کے پرنسپل نے طلبہ کی سرزنش کے لیے ...
بين الاقوامى -
یمن : شاہ سلمان مرکز کے تحت جنگ سے متاثرہ بچوں کی نئی بحال کھیپ تیار
یمن کے صوبے مارب کے سکریٹری ڈاکٹر عبدربہ مفتاح نے شاہ سلمان امدادی مرکز کے اُس ...
مشرق وسطی -
یمن: البیضاء صوبے میں تزویراتی ٹھکانے آزاد، حوثی کمانڈر ہلاک
یمن میں سرکاری فوج نے جمعرات کے روز آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد ...
بين الاقوامى