روس کے ساتھ تعلقات اتنے کمزور نہیں کہ فرانسیسی صدر انہیں توڑ ڈالیں : ترکی
ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کے بیان کے نتیجے میں ترکی اور روس کے درمیان تعلقات ختم نہیں ہو سکتے۔ ماکروں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب شام پر فضائی حملوں نے اس معاملے پر انقرہ اور ماسکو کے بیچ اختلاف پیدا کر دیا۔
نیٹو اتحاد کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا کہ "ہو سکتا ہے کہ ہم مختلف شکل میں سوچیں مگر روس کے ساتھ ہمارے تعلقات اس درجے کمزور نہیں کہ فرانسیسی صدر کے لیے انہیں توڑنا ممکن ہو"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "روس کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں"۔
فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے ملک نے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام میں بشار کے ٹھکانوں پر جو عسکری حملہ کیا اس نے ترکی اور روس کے درمیان فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔ ماکروں نے واضح کیا کہ مشرقی غوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے آغاز سے ہی ترکی نے اس کی مذمت کی۔
-
حمد خاندان ترکی اور ایران کو آگے لایا ، ہمیں خلیج سے دُور کر دیا: سلطان بن سحيم
سابق امیرِ قطر کے بھتیجے اور سابق وزیر خارجہ شیخ سحیم آل ثانی کے بیٹے شیخ سلطان بن ...
مشرق وسطی -
ترکی کی فوج عراقی کردستان میں 20 کلو میٹر تک اندر آ گئی
عراقی کردستان کے صوبے اربیل میں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج ایک بار پھر ...
بين الاقوامى -
خفیہ کارروائیوں میں گولن کے 80 پیروکاروں کی ترکی واپسی
ترکی کی انٹیلی جنس نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ خفیہ کارروائی کے ...
بين الاقوامى