عراق: امیدواروں پر 40 ڈالر میں ووٹ خریدنے کا الزام
عراق میں آئندہ ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حسب معمول دھاندلی اور دھوکہ دہی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ایک سرکردہ رکن محمد نوری العبد ربہ نے الزام عاید کیا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں اور امیدوار شہریوں سے 50 ہزار دینار کے عوض ان کے ووٹ خرید رہے ہیں۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 40 ڈالر کے مساوی ہے۔
’السامریہ نیوز‘ چینل کی ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے العبد ربہ نے کہا کہ بعض کرپٹ سیاسی جماعتیں اور امیدوار ووٹروں سے ان کا ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد امیدواروں اور سیاسی گروپوں کی طرف سے پچاس ہزار دینار کے عوض اپنا ووٹ فروخت کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
نینویٰ گورنری سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ انہیں ووٹوں کی خرید وفرخت کی اطلاعات پہلے بھی ملی تھیں مگراب ان کی باضابطہ تصدیق ہوچکی ہے۔ امیدوار ووٹروں سے پچاس ہزار دینار کے عوض ووٹ انہیں دینے کا حلف رہے ہیں۔
العبد ربہ کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کی خریدو فروخت نے عراق کے انتخابی عمل کی شفافیت پر کئی طرح کے سوالات چھوڑ دیے ہیں۔
خیال رہے کہ عراق میں 12 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ عراق کے الیکشن کمیشن کی شفافیت انتخابی باڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹوں کی خرید و فروخت یا بلیک میلنگ میں ملوث امیدواروں کے بارے میں متعلقہ حکام کو معلومات فراہم کریں۔
-
عراق : مسلح افراد نے نہتّے شہریوں کو بُھون ڈالا
عراقی فوج کے ایک اعلان کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 25 کلو میٹر شمال میں واقع قصبے ...
مشرق وسطی -
عراق: مقتدی الصدر کی توپوں کا رخ الفتح انتخابی الائنس کی جانب
اگرچہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ...
مشرق وسطی -
عراق میں ایک انتخابی امیدوار کا نبوت کا جھوٹا دعویٰ
الیکشن جیتنے کے لیے مذہب کو استعمال کرنے کی بھونڈی کوشش
مشرق وسطی