غزہ پٹی: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس کے فوجیوں کی فائرنگ سے غزہ پٹی میں دو فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسرائیلی فوج کے اعلان سے قبل فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پٹی کے جنوب میں اسرائیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ایک فلسطینی فوری طور جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا، بعد ازاں زخمی فلسطینی بھی چل بسا۔

ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق دونوں فلسطینیوں کی نعشیں خان یونس میں "غزہ یورپیئن" ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں