سعودی عرب : پانچ شہروں میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکولز قائم
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی کا کہنا ہے کہ مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ سے معلق تمام مطلوبہ امور کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض سعودی جامعات کے تعاون سے خواتین کے لیے کئی ماڈل ڈرائیونگ اسکولز بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔
البسامی کے مطابق ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ اور تبوک میں خواتین کے لیے پانچ ڈرائیونگ اسکولز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مملکت کے دیگر شہروں میں بھی ان اسکولز کے افتتاح پر غور کیا جا رہا ہے۔
شعبہ ٹریفک کے سربراہ نے بتایا کہ جن جامعات کے تعاون سے ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کے منصوبے پر عمل جاری ہے وہ مملکت میں خواتین کو اعلی سطح پر ڈرائیونگ کی تعلیم دینے کے لیے پر عزم ہیں۔ اس سلسلے میں تربیتی مراکز بین الاقوامی معیار کے حامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جامعات کی طالبات کو تعلیم کے اوقات میں ہی ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے گی اور انہیں اس کے لیے علاحدہ سے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
-
خبردار! امارات میں ڈرائیونگ کے دوران اس حرکت سے باز رہیں
بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے دوران چھلکے وغیرہ یا جلتی ہوئی سگریٹ ...
مشرق وسطی -
سعودی خواتین ڈرائیونگ کی تربیت کہاں سے حاصل کر رہی ہیں؟
قومی کمیٹی برائے ویمن ڈرائیونگ کے چیئرمین کی ’العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو
مشرق وسطی -
عرب فن کار نے سعودیہ میں خواتین کی ڈرائیونگ کے بارے میں کیا کہا؟
سعودی عرب کے ایک مشہور فن کار محمد عبدہ نے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ...
مشرق وسطی