حرمِ مدنی : رمضان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں مکمل
رمضان المبارک کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرمِ مدنی میں اعتکاف کے مقامات کی سلامتی کے لیے مطلوبہ تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے۔ اس سلسلے میں نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کے لیے تمام تر انسانی وسائل اور جدید ترین آلات کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہنگامی صورت حال میں متاثرین اور زخمیوں کے فوری انخلاء کے پلان بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق مسجد نبوی میں سکیورٹی اینڈ سیفٹی سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن نے سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رابطہ کاری کی ہے۔
اس سلسلے میں متعلقہ ذمّے دار ادارے اور حکام امن و امان اور سلامتی کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں سلامتی اور آگ سے بچاؤ کے نظام کی معمول کی دیکھ بھال بھی انجام دی جائے گی۔ ان تمام اقدامات کا مقصد مسجد نبوی میں نمازیوں اور معتکفین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
-
دیکھیے.. مسجد نبوی سے براہ راست نشر ہونے والی پہلی اذان
مدینہ منورہ میں 66 برس قبل مسجد نبوی کے مؤذن شیخ عبدالعزیز بخاری نے اذان دی تو یہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد نبوی میں خود کش دھماکے کے سہولت کار کے خلاف فرد جرم پیش
کچھ عرصہ پیشتر مسجد نبوی کے قریب خود کش بم دھمکاکے میں معاونت کرنے والے سعودی ملزم ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی : نمازیوں اور زائرین کی سہولت کے واسطے نئے اقدامات
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...
مشرق وسطی