موسیقی والے "رمضان فانوس" کا استعمال حرام ہے : مصری مبلّغ
مصر میں ایک مذہبی مبلغ نے رمضان کے فانوس کی حرمت کا فتوی دیا ہے کیوں کہ ان میں موسیقی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصری مبلغ سامح عبدالحمید کا کہنا ہے کہ "رمضان کے حوالے سے تیار کیے گئے خصوصی فانوس اس صورت میں جائز ہوں گے اگر ان میں موسیقی شامل نہ ہو۔ تاہم اگر یہ موسیقی رکھتے ہیں تو پھر حرام ہیں۔ اکثر علماء کا ان کی حرمت پر اجماع ہے لہذا ان کو نہیں خریدا جانا چاہیے"۔ مصری مبلغ نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صحیح بخاری کی روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم کے فرمان میں آتا ہے کہ "میری امت کے کچھ لوگ زنا، ریشم، شراب اور آلات موسیقی کو حلال کر لیں گے"۔
سامح عبدالحمید کے مطابق ماہ صیام کے استقبال میں رمضان سے متعلق زینت کی اشیاء ایک خوب صورت مظہر ہے اور بچّے فانوسوں سے خوش ہوتے ہیں اور ان سے کھیل کر مسرت محسوس کرتے ہیں۔ لہذا جب تک ان میں موسیقی کی آمیزش نہ ہو اس وقت تک یہ جائز ہوں گے۔
سامح عبدالحمید نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں بازاروں میں مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح کی تصویر والے جو فانوس منظر عام پر آئے ہیں ان میں کوئی ممانعت نہیں۔ اس لیے کہ ان میں موسیقی نہیں ہے اور یہ شرعا جائز ہیں۔
واضح رہے کہ مصر میں رمضان کی مناسبت سے خصوصی فانوسوں کا استعمال بہت عام ہے جن میں عموما موسیقی شامل ہوتی ہے۔
-
مخبوط الحواس افریقی شہری کی خانہ کعبہ میں توڑ پھوڑ
ننگ دھڑنگ شخص دیوار حجر اسماعیل پر چڑھ گیا، فانوس توڑ ڈالے
بين الاقوامى -
لہو رنگ تاریکی میں ڈوبا مصر اور رمضان کی آمد
فانوس اور قندیلیں روشن کرنے کی روائت بھی ماند پڑ گئی
بين الاقوامى -
الحرمین ٹرین کی کمرشل سروس رمضان المبارک کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ
امسال رمضان المبارک کے بعد 16 شوال سے مملکت کی منفرد الحرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی ...
ایڈیٹر کی پسند