کویت کا سلامتی کونسل سے ’امن مشن‘ غزہ بھجوانے کا مطالبہ
خلیجی ریاست کویت نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا ہے جس میں عالمی ادارے سے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ میں عالمی امن مشن بھجوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کویت کی طرف سے سلامتی کونسل کے سفیروں میں تقسیم کردہ قرارداد کے مسودے میں غزہ کے عام شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور عالمی امن مشن غزہ بھجوانے کی درخواست کی ہے۔
کویت نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وہاں پر عالمی امن فوج تعینات کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
اقوام متحدہ کے متعدد سفارت کاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کونسل کے ارکان آئندہ سوموار سے کویت کی قرارداد پر غور کریں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون نے کویت کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ کےسیکرٹری جرنل انتونیو گوٹیرس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کونسل کے ارکان کے سامنے غزہ میں پر تشدد واقعات کے حوالے سے ایک رپورٹ 30 دن کے اندر اندر پیش کریں۔
ادھر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے بھی عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ 14 مئی کو فلسطین میں 70 یوم نکبہ اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے موقع پر غزہ کی پٹی میں تشدد بھڑک اٹھا تھا جس میں کم سے کم 62 فلسطینی شہید اور 3200 زخمی ہوگئے تھے۔
-
اسرائیل منظم انداز میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کررہا رہا ہے:یو این
صہیونی فوج غزہ میں مظاہرین کے خلاف زہریلی گیس کے استعمال کی مرتکب
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کی تنصیب پر فضائی حملہ
ترکی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری ...
مشرق وسطی -
غزہ کی صورت حال پر بات چیت کے لیے عرب وزراء خارجہ جمعرات کو اکٹھا ہوں گے
اسرائیلی فلسطینی بحران پر بات چیت کے لیے عرب لیگ کا وزراء خارجہ کی سطح پر ہنگامی ...
مشرق وسطی