حرمین ٹرین : ہر ہفتے کے اختتام پر مفت سفر
سعودی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو آئندہ جمعے کے روز کا شدت کے ساتھ انتظار ہے۔ اس لیے کہ یکم جون سے ہر ہفتے کے اختتام پر حرمین ٹرین میں مفت سفر کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کا مقصد سفر کے خواہش مند شہریوں کو اس تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
حرمین ٹرین کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق سعودی شہری مکہ مکرمہ ، جدہ اور مدینہ منورہ میں منظور شدہ مراکز سے مفت سفر کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ اس طرح وہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے راستے دونوں مقدس شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی SPA کے مطابق سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے سعودی عوام کی آراء اور تجاویز کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ الرمیح نے بتایا کہ ہر ہفتے کے اختتام پر مفت سفر کا یہ سلسلہ تجارتی بنیادوں پر حرمین ٹرین کے آپریشن کے شروع ہونے تک جاری رہے گا۔ ٹرین کا تجارتی آپریشن رواں برس ستمبر سے شروع ہو گا۔
بدء التشغيل التجريبي لمطار #جدة الجديد، ولحظات استقبال وتوديع أولى الرحلات.#واس pic.twitter.com/ceq2qbIJHC
— واس (@spagov) May 29, 2018
-
امارات اور سعودی عرب کے درمیان ٹرین کا آغاز 2021ء کے آخر تک
متحدہ عرب امارات میں زمینی اور بحری مواصلات کی وفاقی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : 450 کلومیٹر طویل حرمین ٹرین منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں !
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ تکمیل کے آخری ...
بين الاقوامى -
یقین آئے گا۔۔۔ سعودی عرب میں برفانی آندھی کے بیچ ٹرین
سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی جانب سے سعودی عرب کے شمال میں ایک ٹرین کی تصویر گردش ...
مشرق وسطی