یمنی فوج نے الحدیدہ کو باغیوں سے واگذار کرانے کے لئے تین محاذ کھول دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے زیرتسلط ساحلی شہر الحدیدہ کو آزاد کرانے لیے تین محاذوں سے کارروائی کے لیے پلان تیار کیا ہے۔

’العربیہ‘ نیوز چینل کے مطابق الحدیدہ کے گورنر الحسن الطاھرنے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ سرکاری فوج نے الحدیدہ کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے تین اطراف سے کارروائی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج الحدیدہ میں جنوب کی سمت سے داخل ہو گی جب کہ جنوب مشرقی سمت سے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا۔ جنوب مشرق میں باجل تک کے علاقے کی ناکہ بندی کی جائے گی تاکہ باغیوں کو کمک نہ مل سکے۔

حسن الطاھر کے مطابق شمال کی طرف سے ایک راستہ باغیوں کے فرار کے لیے چھوڑا گیا ہے جب کہ شہر کے ہوائی اڈے سے بھی ایک نیا محاذ کھولا جائے گا۔

یمن کے انٹیلی جنس ادارے الحدیدہ میں جنگجوؤں کی تعداد اور ان کی قوت کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر کے مطابق الحدیدہ کا ہوائی اڈہ پہلا اہم مقام ہے جسے سرکاری فوج استعمال کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں