سعودی خواتین کے گاڑی چلانے سے 20 روز قبل لائسنس کا اِجرا شروع
سعودی عرب میں پیر کے روز مقامی خواتین کے ایک گروپ کو ڈرائیونگ لائسنس دے دیا گیا۔ ان خواتین نے مملکت میں منظور شدہ بین الاقوامی لائسنس کے بدلے سعودی لائسنس حاصل کیا۔
یہ اقدام سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت پر عمل درامد کی مقررہ تاریخ 24 جون 2018ء سے 20 روز قبل سامنے آیا ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ خواتین کے بین الاقوامی لائسنسوں کے درست ہونے کی تصدیق کے بعد ان کا عملی ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں ان خواتین کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر جشن کے ماحول میں کئی خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصاویر گردش میں آئی ہیں۔
-
سعودی عرب میں تاریخی لمحہ ،خاتون کو پہلے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء
سعودی عرب میں کسی خاتون کو پہلے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا تاریخی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے ٹریفک اتھارٹی کی طرف سے خواتین کے لیے خصوصی پیغام
غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس سعودی لائسنس میں تبدیل کرنے کی سہولت
بين الاقوامى -
یو اے ای کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد ہو گا
متحدہ عرب امارات کا ڈرایئونگ لائسنس دنیا کے پچاس ملکوں میں کارآمد ہو گا۔ یو اے ای ...
بين الاقوامى