حوثی باغی غیر مشروط طور پرالحدیدہ کا قبضہ چھوڑ دیں:قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے ایران نواز حوثی باغیوں کے غیر مشروط انخلاء کا پرزور حامی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں خون خرابہ روکنے کے لیے سفارتی ذریعےسے باغیوں کو قبضہ چھوڑنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
’العربیہ‘ کے مطابق ٹوئٹر پو پوسٹ متعدد ٹویٹس میں انور قرقاش نے کہا کہ حوثیوں کے اسلحہ اور ان کے ماہر نشانہ بازوں کے بارے میں سامنے آنے والی خطرناک رپورٹس کے بعد باغیوں سے غیر مشروط طوپر شہر سے نکل جانے کے مطالبے کا جواز اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد یمن میں جاری آپریشن میں تحمل اور ضبط نفس سے کام لے رہا ہے تاکہ شہریوں کا کم سے کم جانی نقصان ہو۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں توقع ہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ کل سوموار کو لکسمبرگ میں یورپی وزراء خارجہ کے اجلاس میں یمن کے حوالے سے ہونے والی سفارتی مساعی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
العربیہ کے ذرائع کے مطابق لکسمبرگ میں ہونے والے یورپی وزراء خارجہ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ الحدیدہ میں جاری آپریشن کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یورپی وزراء خارجہ الحدیدہ میں لڑائی بند کرکے مذکراکات کے ذریعے تنازع حل کرنے پر زور دیں گے۔
-
الحدیدہ پر کنٹرول اب’’ لمحوں کا معاملہ‘‘ رہ گیا: انور قرقاش
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ...
بين الاقوامى -
امیرِ قطر کی عرب سربراہ اجلاس میں عدم شرکت ان کے اکھڑپن کی مظہر ہے: انور قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ امیرِ ...
بين الاقوامى -
دوحہ نے گروپ چاراور خود قطر سے وابستہ دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی
قطر خود ہی بڑے فخریہ انداز میں اپنے خلاف ثبوت پیش کررہا ہے : انور قرقاش
بين الاقوامى