دوحہ نے گروپ چاراور خود قطر سے وابستہ دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

قطر خود ہی بڑے فخریہ انداز میں اپنے خلاف ثبوت پیش کررہا ہے : انور قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قطر نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے افراد اور اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دہشت گردی مخالف چار عرب ممالک سے وابستہ ہیں ۔اس فہرست میں گیارہ قطریوں ، ایک سعودی ، چار مصریوں اور دو اردنیوں کے نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں یمن کی احسان خیراتی تنظیم ، مصر کی ولایت سیناء اور چھے قطری اداروں کے نام شامل ہیں ۔ ان قطری اداروں کی حکومت بھی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں شامل دس نام تو دہشت گردی مخالف گروپ چار ( سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین ) کی جانب سے جاری کردہ تین فہرستوں میں بھی شامل تھے ۔

انھوں نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس فہرست سے تو قطر نے خود یہ ثبوت فراہم کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’ قطر خود ہی بڑے فخریہ انداز میں اپنے خلاف ثبوت پیش کررہا ہے اور یہ کہ اس کی جانب سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت ہی دراصل اس تمام بحران کی جڑ ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں