اتحادی فوج نے عدن میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا

گرایا جانے والا جاسوسی جہاز عدن میں اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ نہ بنا سکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں تعاون فراہم کرنے والی اتحادی فوج کے زیر انتظام ایئر ڈیفنس یونٹس نے عدن میں بغیر پائیلٹ کا ایک ڈورن طیارہ مار گرایا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈورن حوثی ملیشیا کی ملکیت تھا اور وہ عدن کے شمال مغربی علاقے البریقہ میں اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈورن گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

گذشتہ جمعہ مشترکہ اتحادی فوج کے میڈیا سیل نے دعوی کیا تھا کہ ان کی فوج نے جنوبی الحدیدہ کے الدریھمی ریجن میں حوثی باغیوں کا تیسرا ڈورن طیارہ مار گرایا ہے۔ فوجی بیان کے مطابق مار گرایا گیا ڈورن ناقص فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ اس میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔

اتحادی فوج نے متذکرہ ڈورن کا پیچھا کر کے اس مار گرایا۔ اتحادی کارروائی کے بعد ڈرون الدریھمی ڈائریکٹوریٹ کے غیر آباد خالی علاقے میں زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

انہی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حوثی انتہائی ناگفتہ بن فنی صلاحیت کے حامل ڈرون طیاروں کو یمنی فوج کی جاسوسی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ عموما ایسے طیاروں میں دھماکا خیز مواد لادا گیا ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں