اقوام متحدہ نے شام میں اسد رجیم کی جانب کلورین گیس کے استعمال کی تصدیق کردی
اقوام متحدہ نے ایک سال قبل شام کے شہر دوما میں اسد رجیم کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیمیائی گیس’کلورین‘ کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی ذمہ دار ایجنسی نےدمشق کے شمالی قصبے دوما میں اپریل 2017ء کو کیے گئے ایک کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔ ماہرین پر مشتمل اس کمیٹی نے کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ اسد رجیم دوما میں شہریوں پر کلورین گیس کے استعمال کی مرتکب ہوئی تھی۔
’یو این‘ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہمیں دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کے شواہد نہیں ملے مگر کلورین گیس کے استعمال کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے دوما میں ہونے والے کیمیائی حملوں کے بعد 7 مقامات سے کوئی ایک سو سے زاید نمونے جمع کیے تھے۔ یہ نمونے اپریل میں ہونے والے کیمیائی حملے کے دو ہفتے بعد حاصل کیے گئے تھے۔
تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کا کوئی ثبوت موجود نہیں البتہ شامی فوج کی طرف سے استعمال کردہ اسلحہ کی باقیات میں کلورین گیس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔
طبی ماہرین اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی طرف سے دوما میں ایک گیس بیرل بم گرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
-
الحدیدہ کے التحیتا ڈاریکٹوریٹ پر یمن کی سرکاری فوج کا مکمل کنٹرول
یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے جنوبی علاقے الحدیدہ میں التحیتا ...
مشرق وسطی -
یمن میں حوثیوں کی جنگ کے نتیجے میں دو ملین بچے مشقت پرمجبور
یمن کی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک میں ...
مشرق وسطی -
گزشتہ برس حوثیوں نے ریاست کے 6 ارب ڈالر لوٹ لیے: یمن
یمن میں آئینی حکومت کے زیر انتظام وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ...
مشرق وسطی