الحدیدہ کے التحیتا ڈاریکٹوریٹ پر یمن کی سرکاری فوج کا مکمل کنٹرول
یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے جنوبی علاقے الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کو پسپا کردیا اور ڈاریکٹوریٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’العمالقہ فورس‘ نے التحیتا ڈاریکٹوریٹ سے حوثی ملیشیا کا صفایا کردیا۔ باغیوں نے التحیتا اور اس کے اطراف میں کھیتوں میں اپنے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ ان کے خلاف تازہ لڑائی کے دوران فوج نے بڑی تعداد میں جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ التحیتا میں باغیوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری فوج نے التحیتا، الحسینیہ، زبید اور جنوب میں الجراحی ڈاریکٹوریٹ سے حوثی ملیشیا کی دراندازی کے تمام راستے بند کردیے ہیں۔
-
یمن میں حوثیوں کی جنگ کے نتیجے میں دو ملین بچے مشقت پرمجبور
یمن کی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک میں ...
مشرق وسطی -
گزشتہ برس حوثیوں نے ریاست کے 6 ارب ڈالر لوٹ لیے: یمن
یمن میں آئینی حکومت کے زیر انتظام وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ...
مشرق وسطی -
یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ غلط معلومات پر مبنی ہے: عرب اتحاد
یمن میں قانونی حکومت کے حق میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد ...
بين الاقوامى