مصر : قِبطیوں کے سینئر پادری کا پراسرار حالات میں قتل
مصر میں قبطیوں کے آرتھوڈوکس چرچ کے ایک اعلان کے مطابق مصر کے شمال میں وادی نطرون میں واقع معروف سینٹ میکاریئس کی خانقاہ اور چرچ کے سربراہ پادری Epiphanius مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
چرچ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چرچ کے سینئر رہ نما کی وفات پراسرار حالات میں ہوئی ہے جس کے سبب سرکاری طور پر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پادری Epiphanius کی لاش خانقاہ میں ان کے کمرے کے سامنے خون میں لت پت پائی گئی جب کہ ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری طور پر لاش کا معائنہ کیا جس پر سر کے پیچھے زخم ملا۔ واقعے کو مبینہ طور پر مجرمانہ واردات شمار کیا جا رہا ہے۔
مصری استغاثہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے موت کی وجوہات بیان کی جائیں۔
-
ویٹی کن : جنسی استحصال میں ملوث سینئر امریکی پادری کا استعفا منظور
ویٹی کن کے پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز واشنگٹن کے ایک سابق سینئر بشپ اور کیتھولک ...
بين الاقوامى -
پادری کے حوالے سے امریکی پابندیاں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکیں گی : ایردوآن
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کا عائد کیا ...
بين الاقوامى -
امریکی پادری کا بحران : ٹرمپ کی دھمکی اور ترکی کا جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتاری کے دوران ...
بين الاقوامى