یمن : ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کے لیے صدر ہادی اور سعودی سفیر المہرہ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر بدھ کے روز ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے یمن کے صوبے المہرہ پہنچ گئے۔

آل جابر یمن کی تعمیر نو کے لیے سعودی پروگرام کے نگراں بھی ہیں۔

المہرہ میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر ہادی اپنے دورے میں مقامی حکام، عسکری قیادت اور عرب اتحاد کی فورسز کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ اجلاس کا مقصد صوبے کو درپیش متعدد مسائل پر روک لگانا ہے۔

اس کے علاوہ یمنی صدر المہرہ میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں المہرہ یونیورسٹی اور 300 بستروں کی گنجائش رکھنے والا المہرہ ہسپتال کا منصوبہ شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں